ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹی ای ٹی امتحان کے سرٹیفکیٹ کی میعاد میں تبدیلی نہیں:رمیش پوکھریال

ٹی ای ٹی امتحان کے سرٹیفکیٹ کی میعاد میں تبدیلی نہیں:رمیش پوکھریال

Fri, 26 Jul 2019 00:10:58    S.O. News Service

نئی دہلی، 25 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حکومت کی ٹیچنگ ایلیجیبلیٹی ٹیسٹ (ٹی ای ٹی) کے سرٹیفکیٹ کی میعاد میں تبدیلی یا اسے ختم کرنے کا منصوبہ نہیں ہے اور سات برس کی مدت کے بعد ٹیچر بننے کے لیے امیدوار کو یہ امتحان دوبارہ پاس کرنا ضروری ہے۔فروغ انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نے آج راجیہ سبھا میں ضمنی سوالوں کے جواب میں بتایا کہ ضرورت کے مطابق اسکول کے نصاب میں مسلسل تبدیلی ہوتی رہتی ہے اس لیے اساتذہ کو ان کے مطابق ٹریننگ کرنے کے لیے ٹی ای ٹی کی سرٹیفکیٹ کی میعاد کو سات سال تک محدود کیا گیا ہے اور اگر اس مدت میں کوئی ٹیچر نہیں بن پاتا ہے تو اسے ٹی ای ٹی کا امتحان دوبارہ دینا ہوگا۔چار سال کے بی ایڈ کے سلیبس سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ اسی سال سے شروع ہوجائے گا۔ اس کے لیے نوٹیفکیشن جاری کی جا چکی ہے اوراداروں نے اس کا سلیبس بھی تیار کر لیا ہے۔ ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ کے لیے اسکولوں میں جو اساتذہ پڑھا رہے ہیں انھیں 2015 تک ٹریننگ دی جانی تھی لیکن اب اس کی مدت چار سال بڑھا کر2019 کر دی گئی ہے۔ اس کا مقصد ایسے تمام اساتذہ کو ٹریننگ دینا ہے جو بغیر ٹریننگ کے اسکولوں میں پڑھا رہے ہیں۔ ابھی تک پورے ملک میں 7 لاکھ اساتذہ کو اس طرح کی ٹریننگ دی گئی ہے۔ مجموعی اندراج کے تناسب کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ سارک ممالک میں اس معاملے میں انڈیا پہلے نمبر پر ہے۔ مالی طور پر پچھڑے طبقے کے بچوں کے داخلہ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ گذشتہ مالی سال میں اس طبقے سے 41 لاکھ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں میں داخلہ دیا گیا ہے۔ 
 


Share: